مودی انتہائی نسل پرستانہ خیالات کے حامل گجرات فسادات ثبوت ہے: یورپی رکن پارلیمنٹ
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی پارلیمنٹ کی خاتون رکن ایزاسکن بلبائو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایزاسکن بلبائو نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتہائی نسل پرستانہ خیالات رکھتے ہیں۔ گجرات فسادات مودی کے متعصب ہونے کا ثبوت ہے۔