افغانستان : خودکش حملہ‘ فائرنگ‘ فن لینڈ کی دو سماجی کارکنوں سمیت دس افراد ہلاک
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعہ میں 2فن لینڈ کی 2 خواتین سماجی ورکر‘ 8شہری ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ صوبائی گورنر تیمور نے میڈیا کو بتایا صوبہ تخار کے ضلع خواجہ گھر کی مارکیٹ میں لوگ عید کی خریداری کر رہے تھے‘ موٹرسائیکل سوار نے خود کو اڑا لیا‘ 6 افراد موقع پر مارے گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ خودکش بمبار پولیس ٹرک کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن ہدف بنانے میں ناکام رہا۔ ہرات میں ٹیکسی پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے 2 غیر ملکی خواتین ہلاک ہو گئیں۔ ان کی قومیت نہیں بتائی گئی۔