سرکاری اداروں کی فروخت کیلئے مالی مشیروں کی تقرری کی منظوری
اسلام آباد (آئی این پی)نجکاری کمیشن نے سرکاری اداروں کی فروخت کے لئے مالی مشیروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔ پی آئی اے، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حصص فروخت کئے جائیں گے۔ نجکاری کمشن نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے حصص کی فروخت کے لئے یونانئیٹڈ بنک پر مشتمل کنسورشیم کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پی آئی اے کے چھبیس فیصد حصص معہ انتظامی کنٹرول کی فروخت کے لئے دبئی اسلامک بنک کی بحیثیت مالی مشیر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کی فروخت کے لئے، کے اے ایس بی بنک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مالی مشیر/منظوری