لشکر طیبہ، حرکتہ المجاہدین یا انڈین مجاہدین بھارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جی این چودھری
نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل جے این چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے 2001ء کے پارلیمنٹ طرز کے حملوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا پاکستان سے تعلق رکھنے والی لشکر طیبہ، حرکتہ المجاہدین یا انڈین مجاہدین حملہ کرسکتے ہیں‘ دہشت گرد بھارت پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے رواں سال کے آخر میں اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کیساتھ ہی دراندازی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کی بڑی کوششیں ناکام بنائی گئیں تاہم اب ان کے بڑھنے کا خطرہ ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ لشکر طیبہ‘ حرکت المجاہدین اور انڈین مجاہدین کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کا حقیقی خطرہ ہے۔