• news

پنجاب حکومت سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے چین اور جرمنی سے تھرمل کیمرے خریدے گی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تھرمل کیمرے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اور جرمنی سے کیمروں کی خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے۔ حکومت پنجاب نے جرمنی اور چین سے ٹرائل کیلئے کچھ تھرمل کیمرے ابتدائی طور پر مانگ لئے ہیں۔ ان کے ٹرائل میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد کیمروں کی کھیپ کا آرڈر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی نسبت تھرمل کیمروں کا رزلٹ کہیں بہتر ہے اور تھرمل کیمرے رات میں بھی بہترین ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تھرمل کیمرے انتہائی مہنگے ہونے کے باعث پہلے مرحلے پر وزیراعظم ہائوس، وزراء اعلیٰ ہائوس، ائرپورٹس، اسمبلیوں اور کینٹ کے علاقوں میں لگائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن