ڈیرہ اسماعیل خان : سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کولاچی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جمعہ کو دو موٹرسائیکل سوار تاجر عمران اور مجید کولاچی سے لونی جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد تخریب کاری کیلئے نصب کیا گیا تھا لیکن یہ افراد اس کا نشانہ بن گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا شروع کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
بارودی دھماکہ