فوجی ٹربیونل نے کرغیزستان کے سابق صدر اور انکے بھائی کو غیرموجودگی میں عمرقید سنا دی
بشکیک (اے پی پی) فوجی ٹریبونل نے کرغیزستان کے سابق صدر قرمان بیک باقیوٖف اور انکے بھائی کو 2010ء میں احتجاجی مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دینے کے جرم میں انکی غیرموجودگی میں عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ جج نے کہا کہ باقیوف اور انکے بھائی جانی بیک قتل، اقدام قتل اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب پائے گئے۔ فوجی ٹریبونل نے جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔
سزا سنا دی