• news

عیدالفطر پر اے پی این ایس کی رکن مطبوعات 2 روز شائع نہیں ہونگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عیدالفطر کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ عید منگل 29 جولائی 2014ء ہونے کی صورت میں بدھ 30 جولائی 2014ء اور جمعرات 31 جولائی 2014ء اخبارات شائع نہیں ہونگے۔ شام کے اخبارات جمعرات 31 جولائی 2014ء اپنے ایڈیشن شائع کرسکتے ہیں۔ عید بدھ 30 جولائی 2014ء ہونے کی صورت میں جمعرات 31 جولائی اور جمعہ یکم اگست کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے۔ شام کے اخبارات اگر وہ چاہیں تو جمعہ یکم اگست 2014ء اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن