آصف یاسین آج ریٹائر ہو جائیں گے سیکرٹری دفاع کیلئے سابق فوجی افسروں سمیت بیورو کریٹس کے ناموں پر بھی غور
اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے سیکرٹری دفاع آصف یاسین کی (آج) ریٹائرمنٹ پر نئے سیکرٹری دفاع کیلئے سابق اعلیٰ فوجی افسروں کے ساتھ ساتھ کسی بیورو کریٹ کی تقرری پر غور شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جو نام سامنے آئے ہیں ان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نواز کے نام شامل ہیں جبکہ وزیراعظم ہائوس‘ نرگس سیٹھی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ فواد حسن فواد کے ناموں پر غور کر رہا ہے۔