• news

مجید نظامی کی کشمیر کاز سے کمٹمنٹ ، ضیاء الحق کیساتھ بھارت جانے سے انکار کر دیا تھا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر مجید نظامی کشمیر کاز کے ساتھ کس قدر گہری کمٹمنٹ رکھتے تھے کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جنرل ضیاء الحق کے ساتھ بھارت کے دورہ پر جانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اگر وہ ٹینک پر بیٹھ کر بھارت جائیں تو بھارت جانے کو تیار ہوں، ڈاکٹر مجید نظامی کی اہلیہ مرحومہ جن کا چند سال قبل انتقال ہواکا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ شوپیاں سے تھا ۔جناب مجید نظامی نے اپنی اہلیہ کو یہ کہہ کر  جانے کی اجازت نہ دی کہ کشمیر آزاد ہونے پر ہم اکٹھے شوپیاں جائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن