• news

مجید نظامی کی رحلت کی خبر سنتے ہی روزنامہ نوائے وقت کے تمام سٹاف کی آنکھیں پر نم اور دل افسردہ ہو گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر)روزنامہ نوائے وقت کے سٹاف نے جناب مجید نظامی کی رحلت کی خبر بھاری دل کے ساتھ سنی۔ نیوز روم، رپورٹنگ سیکشن، میگزین اور ایڈیٹوریل کے ملازمین سمیت کمپیوٹر اور پریس کے لوگوں اور ہیلپرز کی آنکھیں نم تھیں اور وہ اپنے عظیم ایڈیٹر کی انسان دوستی اور اصول پرستی کو یاد کرتے رہے۔ سٹاف ممبران کا کہنا تھا کہ جناب مجید نظامی کے دیئے گئے درس ایمانداری ،محنت اور جانفشانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس پر ہمیشہ ہمیشہ چلتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن