• news

دہشت گردی کا خطرہ‘ وزارت داخلہ کا عید کی نماز کے دوران موبائل سروس کی معطلی پر سنجیدگی سے غور‘ حتمی فیصلہ چاند رات کو ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ  عیدالفطر پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے عید کی نماز کے دوران موبائل فون سروس کی معطلی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ملک بھر میں سکیورٹی خطرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ موبائل فون سروس کی معطلی کا حتمی فیصلہ چاند رات کو ہو گا‘ چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ سے  رابطے کئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر محدود وقت کے لئے نماز عید کے دوران موبائل فون سروس کی بندش پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لئے آنے والے سکیورٹی تھرٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن علاقوں میں سکیورٹی خطرات زیادہ ہوں گے وہاں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔ تاہم  حتمی فیصلہ چاند رات تک کے تھرٹس کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
دہشت گردی خطرہ

ای پیپر-دی نیشن