’’میٹرو بس نہیں صوبہ چاہئے‘‘ ملتان کی خواتین نے مسائل حل نہ کرنے پر علاقے کے ارکان اسمبلی کو چوڑیاں بھجوا دیں
ملتان (آئی این پی) ملتان کی خواتین نے اپنے علاقے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو چوڑیاں بھجوا دیں۔ ملتان کی خواتین کہتی ہیں کہ انہیں میٹرو بس نہیں صوبہ چاہئے۔ ملتان میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کی خواتین نے جنوبی پنجاب کو محروم رکھے جانے پر سیمینار منعقد کیا جس میں خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ نہیں چاہیے ، خطے میں صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، علیحدہ صوبہ چاہئے۔ مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود قریشی، جمشید دستی، وحید آرائیں، جمال لغاری، شیر علی گورچانی، بلیغ الرحمان، طاہر اقبال، عبدالرحمان کانجو اور سعید منہیس سمیت سلطان محمود ہنجرا کو چوڑیاں بھجوائی گئیں۔
ارکان اسمبلی/ چوڑیاں