مجید نظامی کی وفات پر سعودی عرب کے مختلف شہروں سے تعزیتی فون اور پیغامات
جدہ (امیر محمد خان سے) ڈاکٹر مجید نظامی کی رحلت پر جدہ اور سعودی عرب کے دوسرے شہروں سے ہزاروں تعزیتی ٹیلیفون اور پیغامات موصول ہوئے۔ سعودی دانشور خالد المینائ، طارق مشخص، طارق المینائ، قونصل جنرل آفتاب کھوکھر، پریس اتاشی سہیل علی خان، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز، عمرہ کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، بیرسٹر سلطان احمد و فلاحی تنظیموں، سیاسی تنظیموں پاکستان جرنلسٹ فورم کے شاہد نعیم، امیر محمد خان، جمیل راٹھور اور ممبران، کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری، انجمن محصورین کے انجیئنر احسان الحق، پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی کے ڈاکٹر خلیل، انجیئر ویلفئر کے ڈاکٹر علیم، پی پی پی کے دلشاد احمد جانی، اسد اکرم، مسلم لیگ کے ملک عابد، راجہ کمال، چودھری محمد اکرم، بیگم صفیہ اسحاق، اطہر ہاشمی و دیگر بے شمار تنظیموں اور شخصیات نے ڈاکٹر مجید نظامی کی رحلت پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ مجید نظامی نے تحریک پاکستان میں قائداعظمؒ کے ہروال دستے کا کردار ادا کیا۔