• news

کویت سٹی: تنظیم مبصرین اسلامی کے سفارتی ترجمان فیصل محمد‘ عارف بٹ اور دیگر رہنمائوں کا مجید نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) تنظیم مبصرین اسلامی کے سفارتی ترجمان اورعالمی مذاکرات کار فیصل محمد نے مجید نظامی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک محب الوطن صحافی تھے۔ انہوںنے ہمیشہ اصولوں پر صحافت کی آج دنیا صحافت ایک درخشاں ستارے سے مرحوم ہوگئی۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ ادھربزنس کونسل کے چیئرمین محمد عارف بٹ ،اوورسیزپاکستان فائونڈیشن کی ایڈوائزری کونسل کے ممبر حافظ محمد شبیر، پاکستان مسلم لیگ کویت صدر میاں محمد ارشدملک طالب حسین حاجی منورحسین، پیپلزپارٹی کے صدر عتیق عدنان،مسلم لیگ لیبرونگ کے صدر محمد زبیر شرفی، مسلم لیگ کے صدر رانا عبدالستار،ملک عامر غفور،عتیق الرحمان ، حاجی نجم اقبال ، کویت میں معروف سماجی کارکن حافظ سلطان احمد ، غلام شبیر الرفاعی ، ملا ںطارق ،عبیدالرحمان آرائیں ، ملک خلیل احمد ، ملک نذیر احمد ، ملک محمد اسلم ،محمد ارشد جنجوعہ ، محمد نعیم ،محمد یاسمین ،احسان دانہ ، محمد نعیم بٹ ، ملک حبیب الرحمان ، افتخاراحمد گھمن ، شاہنواز ،معروف شاعر و بزنس مین خالد سجاد، جباراشرف ، پاک کویت فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجازحسین سہیل ، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فیاض احمد چوہدری ، سجاداحمد ، اسلامک ایجوکیشن کے صدر عبدالخالق ، انعام الحق ، مولانا عبدالخالق ، مولانا اسحاق زاہد نے مشترکہ طوپر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ نظامی صاحب اوورسیز پاکستانیوں دل میں دردرکھتے تھے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں ’’سفیران وطن ‘‘ کا لقب دیا۔

ای پیپر-دی نیشن