• news

حکومت نے اپنی رٹ ختم کر دی: جاوید ہاشمی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ فوج کی تعیناتی خوف کی علامت ہے حکومت نے اس اقدام سے اپنی ہی رٹ ختم کر دی مرکزی شہر فوج کے حوالے کرنا شرم کی بات ہے۔ ملٹری کو ملوث کرکے تماشا دیکھنا لیڈر شپ کا کام نہیں۔ لاہور میں اختلاف کرنے والوں کو قتل کر دیا۔ ہم طے کر چکے ہیں کہ اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومت چاہتی ہے ملٹری کے ذریعے پائوں مضبوط رہیں۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر-دی نیشن