اسلام آباد حوالے کرکے فوج کو ملکی انتظام چلانے کی ریہرسل کرائی جا رہی ہے:شیخ رشید
جدہ (امیر محمد خان سے) تین ماہ کے لئے اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرکے فوج کو ملک میں انتظام چلانے کی ریہرسل کرائی جا رہی ہے، حکومت مستعفی ہو جائے، یہ بات مسلم لیگ عوامی کے صدرشیخ رشید احمد نے جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کی افطار پارٹی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا افسوسناک بات یہ ہے وزیر اعظم عید بھی ملک سے باہر منا رہے ہیں ،میں لانگ مارچ یا آزادی مارچ میںطاہر القادری اور عمران خان کو ایک ساتھ دیکھ رہا ہوں ۔