• news

ڈاکٹر مجید نظامی کی وفات سے صحافت کا درخشندہ باب بند‘ خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا: کاروباری برادری

لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری برادری نے معروف صحافی ،نوائے وقت اور دی نیشن کے ایڈٹیر ان چیف ڈاکٹر مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی رحلت سے صحافت کا ایک درخشندہ باب ختم ہو گیا ہے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ صرف شعبہ صحافت ہی نہیں بلکہ ساری قوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان، ایس ایم نصیرنے  وفات کو ایک قومی اور ملی سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ہمیشہ انہوںنے مضبوط آواز بلندکی۔۔ انجینئر سہیل لاشاری میاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا پرچار کرکے، کشمیر کاز کو زندہ رکھ کر اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بھرپور حمایت کرکے وہ بہترین خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ملک طاہر جاوید، خامس سعید بٹ  اور  امجد علی جاوا ‘ عاصم رضا احمد، اور لیاقت علی خان ، حبیب الرحمن لغاری نے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کی وفات گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجید نظامی کی وفات یقینا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ صحافت کے ایک تابناک باب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی  ڈاکٹر میاں محمد اکرم ‘ اشرف بھٹی لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ،نعیم بادشاہ ‘خامس سعید بٹ نے کہا کہ مجید نظامی ملک کا ایک قیمتی اثاثہ تھے  ۔ ڈاکٹر ابراہیم مغل، بلال اسلم صوفی  ’وقار احمد میاں، اعجاز بٹ اور وقار علی  ‘  خواجہ خاور رشید ‘ جاوید کیانی، ریاض قدیر بٹ ‘ خالد پرویز ‘ سردار ظفر حسین، نثار احمد ایڈوکیٹ، سرفراز احمد خان، جام حضور بخش، خورشید احمد کانجو، ظہیر الدین چٹھہ، اختر فارورق میو، حاجی محمد رمضان رضوان اللہ خان، ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو، غلام رسول محمد شہی،  چودھری نور الٰہی تتلہ شمالی پنجاب ڈاکٹر محمد نواز چھینہ، ملک فیاض الحسن بھٹہ، ملک محمد رمضان روہاڑی، رفیق بٹ، عرفان احمد بھٹی، محمد الطاف ہاشمی، فیاض احمد اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی  ہے۔صدر مسلم لیگ ن ٹریڈرز لورز لنڈا بازار ملک عظمت اللہ نے بھی مجیدنظامی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت کے صدر ذکریا عثمان نے کہا کہ مجید نظامی اوران کے بھائی حمید نظامی نہ صرف تحریک پاکستان کی جدوجہد میں پیش پیش رہے بلکہ ملک میں اعلیٰ روایات اوراقرار پر مبنی صحافت کے بھی بانی تھے۔ میاں امجد رفیع، میاں ناصر حیات مگوں، طارق سعید، زبیر طفیل، شیخ منظر عالم، افتخار غنی وہرہ نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن