• news

پرچون کی سطح پر سبزیوں‘ پھلوں کی گرانی جاری‘ مقررہ نرح سے 50 روپے مہنگے فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر)  صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں27 ویںروزے کو بھی پرچون سطح پر  کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی اور دکاندار صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کر کے لوٹتے رہے  ۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو 80روپے تک فروخت کرتے رہے  پیاز 33 کی بجائے 42 روپے، ٹماٹر 55 ، لہسن دیسی 120، ادرک سنگاپور  295 روپے ، پالک  29 روپے،بینگن25 روپے، کھیرا دیسی 35 روپے، کریلے  32 روپے، لیموں دیسی 125 کی بجائے 180 روپے، پھلیاں32 روپے کی بجائے50 روپے، بند گوبھی 44 کی بجائے 52 روپے، پھول گوبھی45 کی بجائے 65 روپے، سبز مرچ 48روپے کی بجائے70 روپے،گھیا توری 34روپے کی بجائے 45 روپے ،مٹر95 کی بجائے 125روپے  ، مولی 17 کی بجائے 20 روپے، بھنڈی30  روپے کی بجائے 45 روپے، ٹینڈے دیسی34روپے کی بجائے 55 روپے، پھلوں میں سیب سفید97 کی بجائے 125 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 163 کی بجائے 200 روپے، ایرانی کھجور 165 روپے کی بجائے 225 روپے، کھجور امیل 130 کی بجائے 200 روپے، انگور کالا162 کی بجائے 210 روپے، انگور سندرخانی220  روپے کی بجائے 320 روپے، انگور گولہ 147 کی بجائے 215 روپے میں فروخت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن