رمضان بازاروں سے صارفین 5کلو تک چینی خرید سکیں گے : بلال یٰسین
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صارفین رمضان بازاروں سے 5 کلو چینی خرید سکیں گے۔ عام مارکیٹ کے مقابلے میں ان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے آج کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹری صاحبان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔