• news

عمران، طاہر القادری ملاقات اور مشترکہ جدوجہد پر آمادگی کی خبروں سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات اور دونوں کی جماعتوں کے درمیان مشترکہ جدوجہد پر آمادگی کی خبروں نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے تاہم دونوں ہی جماعتیں اس خبر کو من گھڑت قرار دے رہی ہیں۔ خفیہ اداروں کی جو رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں ان کے مطابق دونوں رہنمائوں میں ملاقات ہونے اور معاملات طے پانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتیں  14اگست سے پہلے باضابطہ اتحاد کا اعلان کر دیں گی۔ ق لیگ کے رہنما پرویزالٰہی سے جب اس ضمن میں سوال کیا گیا تو ان کا بھی کہنا تھا 14اگست سے پہلے قوم اتحاد کی خوشخبری سن لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن