• news

ایتھنز: تین پاکستانیوں نے افغانی اغواکار کے ہمراہ اپنے ہی ہم وطن کو تاوان کیلئے اغواکرلیا

ایتھنز (این این آئی) تین پاکستانیوں نے اپنے ایک افغانی اغواکار کے ہمراہ اپنے ہی ہم وطن اکیس سالہ پاکستانی کوتاوان کے لیے اغواکرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کوبازیاب اورتین پاکستانی اغواکاروں کوگرفتارکرلیا۔ افغان ساتھی کی تلاش جاری۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے  مطابق یونان کے شہری کاردیچا میں رہائش پذیر ایک اکیس سالہ پاکستانی نوجوان اس وقت اغواکاروں کے ہاتھ لگ گیا جب وہ شام کے وقت کسی کام سے کہیں جارہاتھاکہ ایک کار میں سوار چارافراد جن میں تین پاکستانی جن کی عمریں بیس،تینتالیس اورسنتیس سال بیان کی جاتی ہیں نے اپنے ایک افغان ساتھی کے ہمراہ اس کواچانک دبوچ لیااوراس کے سر پروار کرکے اس کوزبردستی کار میں لاد کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجس کے بعداکیس سالہ نوجوان کوتشدد کانشانہ بنا کراس کے عزیزسے رابطہ کرکے مغوی کی رہائی کے لیے تاوان طلب کیا۔
ایتھنز / اغوا

ای پیپر-دی نیشن