کرپشن کے خاتمہ ‘ نظام کی تبدیلی میں واضح کامیابی حاصل کی: پرویز خٹک
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ نہ صرف کرپشن کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی کے مشن میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ بلکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے، بالخصوص غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی حکومت متاثرین شمالی وزیرستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے صدر افسر خان محسود سے گفتگو کررہے تھے۔