• news

نائجیریا میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوںکے بعد سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ

ابوجا (ثناء نیوز) نائجیریا کے حکام نے ایبولا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ حکام کے بقول طبی اہلکار نائجیریا کی بندرگاہوں اور سرحدی راستوں پر ملک میں داخل ہونے والوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ لائبیریا سے آنے والے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاگوس کے ہوائی اڈے پر پہنچے والا یہ مسافر ایبولا وائرس کا شکار تھا۔ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے اب تک 660 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گینی میں سب سے پہلے اس وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی ، جس کے بعد رواں برس فروری میں یہ لائبیریا اور سیرا لیون تک پھیل گیا۔ایبولا وائرس کی تباہی نے افریقہ کے غیرمتاثرہ ملکوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ یہ خدشہ بھی پایا جا رہا ہے کہ یہ وائرس افریقہ سے باہر بھی نکل سکتا ہے۔ لائبیریا سے پہنچنے والے ایبولا وائرس کے شکار ایک فرد کی ہلاکت کے بعد نائجیریا میں اس ہلاکت خیز وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
نائیجریا / ایبولا وائرس

ای پیپر-دی نیشن