• news

نواز شریف نے مدینہ منورہ‘ زرداری‘ الطاف حسین نے لندن‘ بلاول نے امریکہ‘ عمران نے بنوں، پرویز خٹک نے نوشہرہ میں عید منائی

اسلام آباد/گجرات (ثناء نیوز +نامہ نگار) پاکستان میں بعض سیاسی  رہنما ایسے ہیں  جو وطن میں  عید آنے سے قبل ہی عید منا چکے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں عید منائی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں عید منائی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنوں میں اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائی۔ این این آئی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نماز عیدالفطر اپنے گاؤں ثمر باغ میں پڑھیں گے۔ سراج الحق 2 اگست بنوں میں آئی ڈی پیز کے ہمراہ گزاریں گے اور 3 اگست کو پشاور میں عید ملن کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ آئی این پی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سانگھڑ‘ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور‘ چودھری شجاعت اور پرویز الہی گجرات‘ ممتاز بھٹو لاڑکانہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں امکان ہے وہ کراچی میں اپنی بہن کے گھر عید منائیں گے۔ آن لائن کے مطابق شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے۔گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے موقع پرآئی ڈی پیز سے ملاقات کی بھی توقع ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عید منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے آبائی شہر گوجر خان میں عید نماز ادا کریں گے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی، سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالوحید آرائیں عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد، راجہ ظفر الحق اور اعجاز الحق راولپنڈی، مسلم لیگ فنکشنل کے رہبر پیر پگاڑا پیر جوگوٹھ خیر پور میں عیدالفطر منائیں گے،جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید مرید کے لاہور، سینیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور ممبر صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج، عید ضلع خانیوال کے علاقہ تلمبہ میں منائیں گے۔ مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک، سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد کراچی میں، مخدوم امین فہیم ہالا حیدر آباد میں عید منائیں گے۔ دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں پنجاب کی 32 جیلوں میں مختلف جرائم کے سلسلے میں بند ہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الفطر منائیں گے۔ثناء نیوز کے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے اپنے حلقہ نیابت میں نوشہرہ میں عید منائی

ای پیپر-دی نیشن