• news

لیاقت علی خان کے بڑے بیٹے اشرف علی خان انتقال کرگئے شہبازشریف کا اظہار تعزیت

کراچی/ لاہور (وقائع نگار+ خصوصی رپورٹر)  پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اشرف علی خان کراچی میں انتقال کرگئے  ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف علی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور پانچ روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ پیر کی صبح انتقال کرگئے ۔ اشرف علی خان کی عمر 77سال تھی ، سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ اشرف علی خان کی نماز جنازہ مسجد شفقت گذری میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان مرحوم کے صاحبزادے اشرف خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن