• news

مختلف شہروں میں بارش، آج بھی امکان ہے: محکمہ موسمیات

لاہور (نامہ نگاران) گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پی کے  اورکشمیر میں کہیں کہیں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے جبکہ  کشمیر، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع ابرآلود اور چند مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ مالا کنڈ، کوہاٹ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 65 ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 54، بھکر44، سیالکوٹ 30، قصور18، میانوالی 12، پاراچنار7 اور پشاورمیں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن