• news

دکھی ہوں مجید نظامی کے آخری دیدار سے محروم رہا ظفر اللہ جمالی کا بستر علالت سے فون پر اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگی رہنما میر ظفر اللہ جمالی نے بستر علالت سے ٹیلی فون پر معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجید نظامی مجاہد پاکستان تھے ان کی باعمل زندگی قوم کے لئے مشعل راہ ہے۔ مجید نظامی نے جس طرح نوائے وقت کو بام عروج پر پہنچایا وہ ان کی محنت، لیاقت اور جدوجہد کا ثمر ہے میں دکھی ہوں کہ ان کے آخری دیدار سے محروم رہا ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم مجید نظامی کے درجات بلند کرے۔ (آمین)

ای پیپر-دی نیشن