نئی اسلحہ پالیسی عید کے بعد پیش کرنیکا فیصلہ، ممنوعہ بور کے لائسنس کی رجسٹریشن کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دی جائیگی
اسلام آباد(ثناء نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کے لئے رواں سال نئی اسلحہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نئی اسلحہ پالیسی عید کے بعد پیش کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ممنوعہ بور کے 60 ہزار سے زائد لائسنس جاری ہوئے ہیں تاہم وزارت داخلہ کے پاس زیادہ تر لائسنسوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد ممنوعہ بور کے لائسنس کی چھان بین کی جارہی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ریکارڈ ممنوعہ بور لائسنس کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن بھی دی جائے گی۔