• news

بیٹی سے متعلق جھوٹ بولنے پر عمران خان کو مستقل نااہلی سے کوئی طاقت بچا نہیں سکتی : ارسلان افتخار

لاہور(آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی بارے قوم سے جھوٹ بولنے پرعمران خان کو مستقل  نااہلی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ‘ہمارے پاس جو ثبوت موجود ہے ماضی میں ایسے ثبوت کبھی سامنے نہیں آئے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ارسلان افتخار نے کہا کہ ہمارے پاس عمران خان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے جو عید کے بعد قوم کے سامنے لائیں گے اور ان کیخلاف عید کے بعد ریفر نس دائر کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو سچ کا مشور دیتے ہیں مگر خود قوم سے جھوٹ بول کر اپنی سیاست کر رہے ہیں اس لیے ہم نے انکا اصل چہرہ قوم کا سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اب عمران خان کو نااہلی سے کوئی طا قت نہیں بچا سکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں ارسلان افتخار نے کہا کہ ہمارے پاس لاس اینجلس کی اعلی عدالت کے فیصلے کی نقل موجود ہے جس میں عمران خان کو ایک لڑکی (ٹیریان وہائٹ)کا باپ قرار دیا گیا ہے، یہ لڑکی بغیر شادی کے پیدا ہوئی اور ہمارے پاس عمران خان کے اعترافی بیانات بھی موجود ہیں جس سے ہمارے کیس کو درست ثابت کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن