• news

وادی نیلم کی جھیل میں تین سگے بھائیوں سمیت 4 نوجوان ڈوب گئے ‘3 کی نعشیں مل گئیں

مظفرآباد (آن لائن) وادی نیلم میں جھیل میں ڈوب کر تین نوجوان بحق ہوگئے، تینوں کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق وادی نیلم میں شْونٹھر کے مقام پر گزشتہ روز چار نوجوان ڈک جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مرنے والوں کی شناخت رضوان ،نوید اور زاہد کی نام سے ہوئی ہے اور تینوں سگے بھائی تھے جبکہ چوتھے نوجوان کا نام ثاقب ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ڈوبنے والے نوجوان سابق رکن اسمبلی آزاد کشمیر حاجی گل خنداں کے بھتیجے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن