• news

زرداری راز کو راز رکھنا بخوبی جانتے ہیں:مبصرین

اسلام آباد(ثناء نیوز)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہ امریکہ کی بازگشت پاکستان کے سیاسی حلقوں میں بدستور سنی جا رہی ہے اور سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں آصف علی زرداری کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ہی معلوم ہو سکے گا کہ انہوں نے اس دورہ امریکہ سے کیا حاصل کیا ہے۔سیاسی صورتحال پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری راز کو راز رکھنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی وقت سے پہلے کوئی پتا نہیں کھیلا اور اب بھی محسوس ہوتا ہے کہ وہ امریکہ کے دورے کے بعد اقدامات کے ذریعے ہی اس دورے کے نتائج کا اظہار کرینگے جبکہ اس ضمن میں جب پیپلز پارٹی کے مختلف رہنمائوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہنس کر ٹال دیا اور کہا کہ سابق صدر کے بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن