• news

کوہاٹ:آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے کیلئے جاتے ہوئے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

کوہاٹ (آئی این پی)متاثرین آپریشن ضرب عضب کے ساتھ عید منانے کیلئے جاتے ہوئے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ‘ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ ہیلی کاپٹر نے کوہاٹ جاتے ہوئے خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔  پیر کو تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے کوہاٹ جاتے ہوئے خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ عمران خان بنوں میں آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے جا رہے تھے۔
ہنگامی لینڈنگ

ای پیپر-دی نیشن