• news

ہماری اصل عید تب ہو گی جب ملت اسلامیہ غیروں کے قبضے سے آزاد ہو گی : حریت قائدین

سرینگر (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں آج عید منائی جائے گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے سربراہ علی گیلانی ، متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین سمیت کئی حریت پسند جماعتوں نے مسلمانان جموں و کشمیر کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اپنے وطن اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کو دیکھتے ہوئے عید الفطر کی تقریب سعید سادگی کے ساتھ منائیں۔سید صلاح الدین نے عیداالفطرکے مبارک موقعہ پر امتِ مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری حریت پسند عوام کو بالخصوص دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اہل ثروت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداکے ورثائ، یتیموں، بیواوں، معذوروں، زخمیوں، محبوسین اور بے سہارا لوگوں کو یاد رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ با لعمو م اور فلسطینی اور کشمیری عوام بالخصوص جن حالات میںدشمن کے نشا نے پر ہیںوہ سب پر عیاں ہیں۔ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کشمیری قوم بھی جن حالات میں عید منا رہی ہے وہ حالات بھی سب پر عیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی عید ہماری تب ہوگی جب ہماری ملت غیروں کے قبضے سے آزاد ہوگی۔سید صلاح الدین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عسکریت پسندہر حال میں تحریکِ آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف رہیں گے اور یہ جدوجہد ہر محاذ پر نہ صرف جاری رہیگی بلکہ اس میں انشااللہ مذید شدت آئیگی۔ حریت کا نفرنس جموں کشمیر کے رہنما شبیر احمد شاہ نے عید الفطر کے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر ی حریت پسندوں کے خلاف جاری پو لیس اور فورسز کی زیادتیوں اور غز اپٹی پر اسرائیلوں کی طرف سے جاری وحشت ناک بمباری کے پیش نظر عید سادگی سے منائیں ۔شاہ نے کہاکہ ہم چو نکہ خود غلام ہیں اسلیئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔
حریت قائدین

ای پیپر-دی نیشن