• news

پاکستان علماء کونسل کا گوجرانوالہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور (ثنا نیوز) پاکستان علماء کونسل نے گوجرانوالہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے انصاف کی بالادستی ضروری ہے۔ پاکستان کے اندر شدت پسندی اور نفرتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے علماء کو میدان میں نکلنا ہو گا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے اصل حقائق کو سامنے لائے۔
 یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے گوجرانوالہ کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گوجرانوالہ واقعہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔

ای پیپر-دی نیشن