• news

پنڈی بھٹیاں: گھریلو تنازع پر ناخلف نے باپ کو قتل کر دیا

پنڈی بھٹیاں؍ حافظ آباد (نامہ نگار)   نواحی گائوں پیر کمال میں بیٹے نے سوتے میں باپ پر کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا اور باپ کی لاش کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا وجہ قتل گھریلو تنازعہ بیان کی جاتی ہے  تفصیلات کے مطابق ناصر علی ولد باطے خان کھوکھر سو رہا تھا اس کا بیٹا مسن کمال نے موقعہ پاکرکلہاڑی سے باپ پر حملہ کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا کسیسے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کر کے لاش پوست مارٹم کے لیے ٹی ایچ لیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں پہنچا دی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن