• news

منی لانڈرنگ کیس: ضمانت میں توسیع برطانوی قانون کے مطابق معمول کا حصہ ہے: الطاف حسین

لندن (اے پی اے)  میٹرو پولیٹن  پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں دسمبر تک کی توسیع کر دی،  منی لانڈرنگ  کیس میں الطاف حسین نے 31 جولائی  کو پیش ہونا تھا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ ضمانت  میں توسیع کر دی جائیگی۔ ان  کا مزید  کہنا تھا کہ یہ پیش رفت برطانوی  قانون کے مطابق معمول  کا حصہ ہے، میٹروپولیٹن  پولیس  نے الطاف حسین کو ان کے وکلاء کے ذریعے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن