• news

بھارت کی سلامتی کونسل کیلئے نشست نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرینگے: کیری

واشنگٹن/نئی دہلی (نوائے و قت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں+ رائٹرز) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرینگے۔ جمعرات کو سٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے موقع پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اوباما اور نریندر مودی کے درمیان ستمبر میں ملاقات کا انتظار ہے۔ نریندر مودی کو سابقہ حکومت نے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا اب امریکہ کا ویزا مل جائیگا۔ سلامتی کونسل میں بھارت کی نشست کے لئے بھی حمایت کریں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جان کیری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پالیسی میں ہم ساتھ دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ بے حد اچھی ہے۔ جان کیری نے کہا بھارت کی معاشی ترقی خطے کے لئے بھی اچھی خبر ہے اور اس معاملے پر ان کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی بات ہوئی ہے۔ تجارت میں اضافہ دونوں ہی ملکوں کے فائدے میں ہے۔ امریکہ اس میں ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔  نریندر مودی کو دوسری حکومت نے ویزا نہیں دیاتھا ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں مزید تنائو پیداکرنے سے بہتر ہے دونوں ممالک آگے بڑھیں اور ترقی کے نئے راستے تلاش کریں۔ جان کیری آج (جمعہ کو) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ان کے اس دورے کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی جان ڈالنے اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جان کیری بھارت میں اپنے قیام کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی بات کریں گے۔ بھارتی ماحولیاتی ماہرین سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کی لیباریٹریز کا دورہ بھی کریں گے۔  عوامی گفتگو میں انٹیلی جنس معاملات پر کچھ نہیں بتا سکتا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا امریکہ کی جانب سے خفیہ نگرانی ناقابل قبول ہے۔ کیری نے کہا ہم بھارتی وزیر کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ جان کیری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک ایسے مقام تک لے جانے کی بات کی جہاں دونوں ہی صحیح معنوں میں ایک دوسرے کے شریک کار بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی ’سب کا ساتھ، سب کا ترقی کی پالیسی میں ہم ساتھ دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ بے حد اچھی پالیسی ہے۔ امریکہ کا نجی شعبہ بھارت کی معاشی ترقی کو تیزی دینے کے لئے تیار ہے۔
کیری

ای پیپر-دی نیشن