• news

ظفراللہ جمالی کا محترمہ رمیزہ کو فون مجید نظامی کی وفات پر تعزیت

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور بزرگ مسلم لیگی رہنما میرظفر اللہ خان جمالی نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ محترمہ رمیزہ مجید نظامی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجید نظامی کی وفات قومی سانحہ ہے۔ ان کے انتقال سے ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بستر علالت پر ہیں جس کی وجہ سے نہ آسکے اور مجید نظامی مرحوم کا آخری دیدار نہ کرسکے جس کا انہیں دلی افسوس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن