پی سی بی نے سلیم ملک کو 7 لاکھ روپے ادا کر دئیے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) سلیم ملک پر ملکی کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واجبات کی مد میں سابق کپتان کو سات لاکھ روپے ادا کر دئیے ہیں۔ یہ فیصلہ سلیم ملک کے کیس میں عدالتی حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے۔