• news

خیبر پی کے حکومت 4 ارب 70کر وڑ سے 356چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرے گی

پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے  کی حکومت  نے صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عملدآمد کردیا ۔منصوبے کے تحت صوبائی حکومت 356چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرے گی جن پر چا ر ارب 70کر وڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ بجلی گھر ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، توڑ گھر ،کوہستان ،مالاکنڈ ،بونیر، سوات ،شانگلہ، بالائی دیر، دیر زیریں، اور چترال میں بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن