مڈٹرم انتخابات کرانے ہیں یا نہیں فیصلہ حکومت کرے گی : ایاز صادق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کا فیصلہ حکومت کرے گی کہ وہ انتخابات کراناچاہتی ہے یا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا عمران خان کا نئے انتخابات کا مطالبہ ٹھیک ہے لیکن انتخابات 2018ء میں ہوں گے۔ 5 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات ہوں گے۔
ایاز صادق