• news

عالمی ادارہ صحت نے آئی ڈی پیز کیلئے اڑھائی لاکھ ڈالر کی ادویات، عالمی ادارہ خوراک نے 5ہزار ٹن امدادی اشیاء فراہم کر دیں

پشاور/بنوں (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت نے شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں کے لئے ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کی ادویات فراہم کر دیں۔ عالمی ادارہ خوراک نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد میں اب تک 5ہزار ٹن امدادی اشیاء تقسیم کر دیں۔ عالمی ادارہ خوراک ترجمان  کے مطابق ہر بے گھر خاندان کو ایک مہینے کا راشن دیا گیا ہے اور اس سے  6لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بے گھر افراد میں راشن کی تقسیم کا اگلا مرحلہ آئندہ مہینے کی دس تاریخ سے شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن