• news

یوکرائن میں مداخلت کا الزام: امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن  (اے پی پی) امریکہ اور یورپی یونین نے یوکرائن کے بحران کے تناظر میں روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے  نئی پابندیوں کے تحت روس کے توانائی، اسلحے اور بینکاری کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  اٹھائیس رکنی یورپی یونین نے بھی روس پر وسیع تر اقتصادی پابندیوں میں مستقبل میں اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کے علاوہ مالیاتی اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کو ہدف بنایا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ان کی انتظامیہ اور ان کے یورپی اتحادی یوکرائن کے بحران کے حل کے لیے روس پر دباؤ جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ مسئلے کا سفارتی حل نکالا جا سکے۔ادھر جی 7 ممالک نے یوکرائن میں مبینہ مداخلت اور اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کے الزام میں روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر اسنے رویہ تبدیل نہ کیا تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن