• news

یورپی تنظیم برائے سلامتی و تعاون کے مبصرین کا پہلا گروپ روس پہنچ گیا

برسلز  (اے پی پی) یورپی تنظیم برائے سلامتی و تعاون کے مبصرین کا پہلا گروپ روس کے سرحدی صوبہ روستوو پہنچ گیا ہے تاکہ روس یوکرائن سرحد پر قائم روس کی چوکیوں کی نگرانی کرے۔صوبہ روستوو کے حکام کے مطابق مذکورہ تنظیم کے مشن کے سربراہ، فرانس کے مبصر  پول پکار اور برطانیہ کے نمائندہ جان کراسبی بدھ کی شام روستوو پہنچے۔ مبصرین کی کل تعداد تیرہ ہوگی، مشن میں فرانس، برطانیہ، ہنگری، مالدووا، کرغیزستان، تاجکستان، قزاقستان اور یوکرائن کے شہری شامل ہیں۔ منصوبہ ہے کہ یہ مشن تین ماہ روس یوکرائن کے سرحدی علاقوں میں کام کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن