• news

نوازشریف نے اسلام آباد فوج بلاکر جمہوری عمل میں مداخلت کا موقع دیا: اسفند یار

چارسدہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت کو فوج کے حوالے کرکے پاکستان میں دوبارہ فوج کو جمہوری عمل میں مداخلت کا موقع فراہم کیا ہے، اے این پی وزیر ستان میںبلا تفریق آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے، آپریشن کی کامیابی سے ہی خطے میں امن قائم ہو سکے گا، متاثرین آپریشن کیلئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے اعلانات صرف دکھاوا ہیں، امداد کے نام پر غیور قبائل کی تذلیل کی جارہی ہے، عمران خان سمیت ہر کسی کو آئین پاکستان نے پرامن احتجاج کا حق دیا ہے اس حق سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کے دوران عمران خان کو دھاندلی نظر نہیں آئی اب وہ جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں۔ وہ ولی باغ چارسدہ میں عیدالفطر کے مبارکباد کیلئے آنے والے پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن