• news

توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے: مصدق ملک

واشنگٹن (آئی این پی+ اے پی پی) پانی و بجلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سستی بجلی پیداکرنے اور توانائی کے شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے‘  پانچ سال میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم کرنے‘ فی یونٹ پیداواری لاگت کوکم کرنے اور بجلی چوری کا خاتمہ کرنے کا خواہاں ہے۔ وہ وڈرو وِلسن سنٹر فار انٹرنیشنل سکالرز کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن