دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں: شاہ عبداللہ
جدہ (اے پی اے)خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ بعض مفاد پرست دہشت گردی کا سہارا لے کر اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار عید الفطر کے مبارک موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں، سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں اور سعودی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ اپنی مملکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔