• news

14 اگست قومی دن کے موقع پر احتجاج اور دھرنا مناسب نہیں: رہنما مسلم لیگ (ن)

کراچی (اے پی پی)  مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جو اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں 14 اگست کو قومی دن کے موقع پر کوئی بھی احتجاج اور دھرنا مناسب نہیں‘ اگر کسی نے زبردستی ایسی کوشیش کر کے امن و امان خراب کرنے کی کوئی بھی حرکت کی تو اس کو روکنے کیلئے حکومت آئین اور قانون کے مطابق ہر ممکن قدم اٹھائے گی کیوں کہ امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں  نے خصوصی بات چیت کے دوارن کیا۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ احتجاج اور مظاہرہ کرنے کا  ہر کسی کا حق ہے، حکومت نے نہ پہلے روکا اور نہ اب روکے گی، اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیئے حکومت کو فوج بلانے کا شوق نہیں لیکن قومی دن پر احتجاج کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں ،جس  کو بھی احتجاج کا شوق ہے  وہ اپنا دن تبدیل کر لے ۔

ای پیپر-دی نیشن