ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد فرنٹیئرکانسٹیبلری کے اہلکار کو قتل کر کے موٹر سائیکل اور نقدی لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) علاقہ لونی کے قریب نامعلوم افراد فرنٹیئرکانسٹیبلری کے نائیک شہنازگل کو قتل کرنے کے بعد اسکا موٹر سائیکل‘نقدی اورشناختی کارڈلے گئے کلاچی پولیس نے صوبیدارانچارج کی رپورٹ پرنامعلوم دہشتگردوںکیخلاف قتل اوردہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ نائیک شہنازگل پلاٹون نمبر418 سکنہ دوسلی جنوبی وزیرستان اپنے ہنڈاموٹرسائیکل پرسپاہی زمان پلاٹون نمبر418کولونی سے کلاچی چھوڑکرواپس لونی پوسٹ پرآرہاتھا لونی اورباچہ آبادکے درمیان نامعلوم دہشتگردوںنے شہنازگل پراندھادھندفائرنگ کردی۔فائرنگ سے وہ موقع پرجاںبحق ہوگیا۔